الیکشن ایکٹ تر میمی بل کا مسترد ہونا قومی اسمبلی کا ایک سیاہ ترین باب ہوگا،میاں جمشید الدین کا کا خیل

جمعرات 23 نومبر 2017 18:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2017ء) خیبر پختونخوا کے وزیر ایکسائیز و ٹیکسیشن اور انسداد منشیات میاں جمشید الدین کا کا خیل نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کی نا اہلی کا فیصلہ ٹھوس ثبوتوں کی بنیاد پر کیا تھا جبکہ مسلم لیگی ممبران قومی اسمبلی نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کو مسترد کرتے ہوئے ثابت کر دیا کہ وہ ملک اور جمہوریت کی بجائے اپنے آقا کے تحفظ کو ترجیح دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے جمعرات کے روز اپنے دفتر پشاور میں قومی اسمبلی میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کے مسترد ہونے پرانارد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ عوام کے سامنے اب شریف خاندان اور انکے حواریوں کا متفقہ نظریہ واضح ہوا جو کہ صرف اور صرف اقتدار کے حصول اور لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں لیکن اب ان بدعنوان اور نا اہل حکمرانوں کا احتسابی عمل شروع ہو چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انکی جدو جہد ، جمہوریت اور عوام کے مفاد کیلئے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو پاکستان تحریک انصاف کی صورت میں ایک ایسا پلیٹ فارم میسر آیا ہے جس سے نہ صرف ملک میں حقیقی جمہوریت اور اداروں کا استحکام یقینی ہوگا بلکہ عوام کی معاشی بدحا لی اور بے روزگاری کا خاتمہ بھی ہوگا۔