اسمبلی میں ایک جیب کترے کی جانب سے ختم نبوت سے متعلق قانون میں لگائی گئی نقب کو حکومت سے رابطہ کر کے ناکام بنا دیا ، مولانا فضل الرحمن
سی پیک پاکستان کا منصوبہ ہے ،عالمی قوتیں داخلی طور پر اسے غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں، ہمیں اختلافات کے باوجود ملک کا سوچنا ہوگا اگر علمائے کرام نہ ہوتے آج پاکستان کا حال لیبیا اور عراق جیسا ہوتا ،پیسوں پر بکنے والوں کو ہم جانتے ہیں، آج کے علما نظریاتی ہیں، وہ پیسے حکومت کے منہ پر ماریں گے،مردان میں جلسے سے خطاب
جمعرات 23 نومبر 2017 18:02
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان کا منصوبہ ہے اسی لئے پاکستان کو غیر مستحکم کیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ عالمی قوتیں داخلی طور پر پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں، ہمیں اختلافات کے باوجود پاکستان کا سوچنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ جے یو آئی اس قابل ہے کہ قوم کی نمائندگی کرسکے، جے یو آئی نے پر امن انداز کے ساتھ آئین کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیاہے، انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کا ذمہ دار کون ہی ،انہوں نے کہا کہ ہمارے اداروں نے قربانیاں دی ہیں، امن کی خواہش سب کی ہے، انہوں نے کہا کہ مجھ پر اور میرے گھر پر حملے ہوئے لیکن ہم نے پاکستان کا ساتھ دیا جبکہ ہم ایک پیج پر نہ آتے تو فوج کبھی تنہا کامیاب نہ ہوتی۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اگر علمائے کرام نہ ہوتے آج پاکستان کا حال لیبیا اور عراق جیسا ہوتا لیکن علما اور دینی مدارس کی قدر نہیں کی گئی، انہوں نے کہا کہ آج بھی دینی مدارس اور علمائے کرام نشانے پر ہیں، روس کیخلاف 14 سالہ جنگ نے جہادی کلچر پیدا کیا لیکن پھر امریکہ اور عالمی قوتوں کا نظریہ بدل گیا۔ انہوں نے کہا کہ اب عالمی قوتیں چاہتی ہیں نوجوان ریاست کے مقابلے میں کھڑے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پیسوں پر بکنے والوں کو ہم جانتے ہیں، آج کے علما نظریاتی ہیں، وہ پیسے حکومت کے منہ پر ماریں گے، انہوں نے کہا کہ تمام دینی قوتیں متفق ہیں کہ پیسے مسجد اور علما کیلئے زہر قاتل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
دنیا بھر میں خود پسند حکمرانوں والی ریاستوں کی تعداد جمہوریتوں سے زیادہ
-
جرمنی انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری لائے، یورپی کونسل
-
پنجاب حکومت کا طلباء کو الیکٹرک بائیک کے ساتھ پٹرول بائیک بھی دینے کا فیصلہ
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.