دبئی ، 3 روز سیل دھماکہ آج سے شروع

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 23 نومبر 2017 17:54

دبئی ، 3 روز سیل دھماکہ آج سے شروع
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔23نومبر2017ء) دبئی میں سپر سیل دھماکہ آج سے شروع ہو رہا ہے جس میں آپ 10یا 20 فیصد تک نہیں بلکہ 90 فی صد تک ڈسکاونٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ یعنی کہ آپ کسی حد تک مفت اشیاء حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ تین روزہ سپر سیل آج 23 نومبر سے شروع ہو کر 25 نومبر تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

جس میں آپ کپڑے ، برتن ، بجلی کا سامان ، چمڑے سے بنی اشیاء کے علاوہ جدید ماڈلز کے کمپیوٹر اور دیگر اشیاء خرید سکتے ہیں اور اس سیل کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ سپر سیل دبئی میں موجود تمام مالز پر لگی ہے اس لیے صارفین اپنے گھر کے پاس ہی موجود سب سے قریبی مال پر جا کر 400 سے زائد برانڈز پر اس سیل سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اورمختلف اشیاءخرید سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :