صوبائی وزیر محمدعلی ملکانی سے عالمی بینک مشن کے وفد کی ملاقات

جمعرات 23 نومبر 2017 17:56

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2017ء) صوبائی وزیر لائیو اسٹاک، فشریز، ماحولیات محمدعلی ملکانی سے عالمی بینک مشن کے تین رکنی وفد نے ان سے دفتر میں ملاقات کی۔ وفد کچھ دیر ان کے ہمرا ہ رہا۔ اس موقع پر سیکریٹری لائیو اسٹاک و فشریز سہیل اکبر شاہ، ڈائریکٹر جنرل اکبر سومرو، ڈاکٹر فتح محمد مری کے علاوہ سیف اللہ کھوکھر، روبینہ پروگرام مینجر عالمی بینک اسلام آباد بھی موجود تھے۔

صوبائی وزیر لائیو اسٹاک فشریز محمدعلی ملکانی نے مشن کا خیر مقدم کرتے ہوئے سندھ ایگریکلچر گروتھ پروجیکٹ کی کارکردگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے آگاہی دی کہ اس منصوبے سے لائیو اسٹاک و فشریز کے حصے کی کارکردگی عالمی بینک کے افسران کے تجربے کی روشنی میں مکمل کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

مذکورہ منصوبے کے پایہ تکمیل سے سندھ میں ڈیری اور دودھ کے فارمرز کو زیادہ سے زیادہ پیداواری ہدف حاصل ہو سکے۔

سیکریٹری لائیو اسٹاک سہیل اکبر شاہ نے مشن کو بتایا کہ محکمہ عالمی بینک کے تعاون سے مقررہ اہداف حاصل کرنے کیلئے مقامی فارمرز کے ساتھ رابطے کو بڑھانے کے ساتھ دودھ اور گوشت کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کیلئے 9 سی وی ڈی لیبارٹری اور 54 ویٹرنری اسپتالوں کے ترقیاتی کام تکمیل کے مراحل میں ہیں جبکہ پروڈکشن کراچی یونٹ کا قیام کسی بھی ایشیائی ملک کے حوالے سے اسٹیٹ آف آرٹ کا نمونہ ہو گا۔

عالمی بینک کے وفد کے سربراہ نے کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سندھ کو یقین دلایا کہ جون 2018ء تک اہداف حاصل کئے گئے تو مزید فنڈز جاری اور منصوبہ کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے تا کہ منصوبے کے مثبت نتائج عوام الناس تک پہنچ سکیں اور سندھ میں شعبہ لائیو اسٹاک، فشریز میں مزید ترقی اور فروغ پا سکیں۔

متعلقہ عنوان :