میزان بینک کو ’’پی ایم او آف دی ایئر ایوارڈ’’ سے نوازا گیا

جمعرات 23 نومبر 2017 17:56

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2017ء) پراجیکٹ مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ کراچی پاکستان چیپٹر نے میزان بینک کو ’’پی ایم او آف دی ایئر ایوارڈ’’ سے نوازا ہے۔ میزان بینک کو یہ ایوارڈ پراجیکٹ مینجمنٹ ایوارڈز برائے کارپوریٹ ایکسلنس کے زمرے میں PMIKPC پروفیشنل ایوارڈز 2017ء میں دیا گیا ہے۔ میزان بینک کے ہیڈ آف پراجیکٹ مینجمنٹ آفس عزیر سید نے چیئرمین یونائیٹڈ نیشن کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر عطاء الرحمن سے ایوارڈ وصول کیا۔

یہ ایوارڈ ان کمپنیوں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے کامیاب سٹرٹیجک اقدامات کے ذریعے اعلیٰ پراجیکٹ مینجمنٹ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔ میزان بینک کو یہ ایوارڈ بینک کے منصوبوں اور کاروباری نتائج کو بہترین بنانے کی غرض سے پراجیکٹ مینجمنٹ کے اقدامات میں بہتری اور جدّت کا مظاہرہ کرنے کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میزان بینک کی کامیابی اور بینک کے مجموعی پورٹ فولیو میں اضافے کیلئے پراجیکٹ مینجمنٹ کا بطور اسٹریٹجک ٹول کے طور پر استعمال اہم عنصر ہے۔

میزان بینک کیلئے پی ایم او ایوارڈ بینک کی حکمتِ عملی اور آپریشنل پلاننگ میں مسلسل بہتری کی عکاسی کرتا ہے۔ پی ایم آئی ایک غیر منافع بخش امریکی ادارہ ہے جس کی توجہ منصوبوں، پروگرام اور پورٹ فولیو مینجمنٹ پر مرکوز ہے۔ اس کے علاوہ یہ ادارہ سرٹیفیکیشنز، کورسز، وسائل ، تعلیمی تحقیق، اشاعت، پیشہ ورانہ ترقی کے کورس اور نیٹ ورکنگ کے مواقع فراہم کرتا ہے۔