چین اور جبوتی میں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں تعلقات کی مضبوطی پر اتفاق، چینی صدر

جمعرات 23 نومبر 2017 17:54

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2017ء) چین اور جبوتی میں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں تعلقات کی مضبوطی پر اتفاق پاگیا ہے ، چین اور جبوتی سٹریٹجک شراکت دار ہیں ۔ چینی سرکاری ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق جبوتی کے صدر اسماعیل عمر گوئے لاہ اور چینی صدر شی جن پھنگ مابین بیجنگ میں ملاقات ہوئی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں باہمی شراکت داری اورسٹریٹجک پارٹنر شپ بارے تبادلہ خیال ہوا ۔

چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ دونوں ممالک مابین مختلف شعبہ ہائے ندگی میں تعلقات میں مزید مضبوطی پر اتفاق پا گیا ہے ۔ چین اور جبوتی سٹریٹجک پارٹنر ہیں ، دونوں ممالک مابین تعلقات میں اضافہ کیلئے مزید اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔ واضح رہے کہ جبوتی کے صدر اس وقت چین کے دورہ پر بیجنگ میں موجود ہیں ۔

متعلقہ عنوان :