بھارت حافظ سعید کی نظر بندی ختم ہونے پر تلملا اٹھا

حا فظ سعیدکی رہائی کالعدم دہشتگردوں کو مرکزی دھارے میں لانے کی ایک کوشش ہے،حافظ سعید کی رہائی اس بات کی تصدیق ہے کہ پڑوسی ملک دہشتگردی کے ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے سنجیدہ نہیں ہے،ترجمان بھارتی وزارت خارجہ راویش کمار کی ہرزہ سرائی

جمعرات 23 نومبر 2017 17:54

بھارت حافظ سعید کی نظر بندی ختم ہونے پر تلملا اٹھا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2017ء) بھارت جماعت الدعو ةکے امیر حافظ سعید کی نظر بندی ختم ہونے اور رہائی پر تلملا اٹھا اور ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے حا فظ سعیدکی رہائی کالعدم دہشتگردوں کو مرکزی دھارے میں لانے کی ایک کوشش ہے ۔جمعرات کو بھارتی خبررساں ادارے ’’اے این آئی ‘‘ کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان راویش کمار نے حافظ سعید کی نظر بندی ختم کرنے کے حوالے سے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ حافظ سعید کو رہا کرکے پاکستا ن کی جانب سے کالعدم دہشتگردوں کو مرکزی دھارے میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

حافظ سعید کی رہائی اس بات کی تصدیق ہے کہ پڑوسی ملک دہشتگردی کے ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے سنجیدہ نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان کا مزید کہنا تھاکہ بھارت کو اس بات کا غصہ ہے کہ اقوام متحدہ کی طرف سے دہشتگرد قرار دیئے گئے اور اعتراف کرنے والے دہشتگرد کو آزادی سے گھومنے پھرنے کی اجازت دیدی گئی ہے ۔واضح رہے کہ لاہور میں بدھ کے روز ایک نظر ثانی بورڈ نے جماعت الدعو ةکے امیر حافظ سعید کی نظر بندی میں مزید توسیع کی حکومتی استدعا مسترد کرتے ہوئے ان کی رہائی کی سفارش کی تھی ۔

۔بورڈ کے اس فیصلے سے تقریبا دس ماہ سے لاہور میں نظر بند جماعت الدعوة کے امیر کی رہائی ممکن ہو پائے گی۔جسٹس عبدالسمیع خان کی سربراہی میں تین رکنی ریویو بورڈ نے سماعت کے دوران سرکاری وکلا کے دلائل سننے کے بعد حافظ سعید کے خلاف حکومت کی جانب سے واضح ثبوت فراہم نہ کیے جانے کی بنیاد پر ان کی نظر بندی کی مدت میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ سنایا۔یاد رہے کہ حافظ سعید کی نظر بندی میں گذشتہ ماہ کی جانے والی ایک ماہ کی توسیع 23 نومبر کو ختم ہو گئی ۔

متعلقہ عنوان :