ڈیرہ اسماعیل خان میں شہید ہونے والے میجر اسحاق کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض سمیت شہید کے اہلخانہ اور رشتہ داروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی

جمعرات 23 نومبر 2017 17:54

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2017ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران شہید ہونے والے میجر اسحاق کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

(جاری ہے)

لاہور کے ایوب اسٹیڈیم میں شہید کی نماز جنازہ جمعرات کو ادا کی گئی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض سمیت شہید کے اہلخانہ اور رشتہ داروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہیدمیجر کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ کیولری گراونڈ قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔اس موقع پر پاک فوج کے دستے نے شہید کو سلامی بھی دی۔ 28 سالہ شہید میجر اسحاق گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے تھے۔شہید میجر اسحاق کا تعلق خوشاب سے ہے اور وہ 6 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے تھے، شہید کے پسماندگان میں بیوہ اور ایک سال کا بچہ شامل ہے۔