بری فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کوئٹہ پہنچ گئے

سدرن کمان ہیڈکوارٹرز میں’’خوشحالی بلوچستان پروگرام ‘‘کے حوالے سے اجلاس میں شرکت کی

جمعرات 23 نومبر 2017 17:54

بری فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کوئٹہ پہنچ گئے
کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2017ء) بری فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کوئٹہ پہنچ گئے‘سدرن کمان ہیڈکوارٹرز میںخوشحالی بلوچستان پروگرام کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل ‘میجر جنرل آصف غفور کے ٹوئیٹ کے مطابق بلوچستان میں خوشحال پروگرام کاآغاز کر دیا گیا۔ اس پروگرام کا مقصد سماجی اقتصادی ترقی کے ذریعے صوبے میں دیرپا استحکام لانا اور سکیورٹی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :