خادم پنجاب کسان پیکیج کے تحت بلا سود زرعی قرضوں کے حصول کیلئے رجسٹریشن کی تاریخ میں 30نومبر تک توسیع کر دی گئی

جمعرات 23 نومبر 2017 17:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2017ء) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ خادم پنجاب کسان پیکیج کے تحت بلا سود زرعی قرضوں کے حصول کے لیے رجسٹریشن کی تاریخ میں 30نومبر تک توسیع کر دی گئی ہے ۔ رجسٹریشن کے لیے کسی قسم کی فیس مقرر نہیں کی گئی ۔ خادم پنجاب کسان پیکج کے تحت صرف 11ماہ میں 1 لاکھ 85 ہزار چھوٹے کاشتکاروں کو بلا سود قرضہ جات کی فراہمی کی گئی ۔

ربیع کے لیے 25,000 روپے فی ایکڑ تک جبکہ خریف کے لیے 40,000 روپے فی ایکڑ تک کے بلا سود زرعی قرضہ جات فراہم کیے جا رہے ہیں۔ساڑھے 12 ایکڑ تک اراضی کے کاشتکاروں کے لیے 100 ارب روپے کے بلا سود قرضے دیے جارہے ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ پنجاب بھر میں 6 لاکھ کسانوں کو قرضہ جات کی فراہمی کی جائے گی۔5 ایکڑ زمین کے کاشتکاروں کو ترجیحی بنیادوں پر قرضہ جات کی فراہمی کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

پچھلے قرضہ کی بروقت ادائیگی پر آئندہ فصل کے لیے بھی بلاسود قرضہ دیا جائے گا۔کاشتکاروں کو رجسٹریشن کے بعد سٹاف کی جانب سے ٹوکن جاری کیا جائے گا۔رجسٹریشن کی کوئی فیس نہیں۔اہلیت کے معیار پر پورا اترنے کی صورت میں متعلقہ کاشتکار سے بینک اور متعلقہ ادارے کی جاب سے مزید کاروائی کے لیے رابطہ کیا جائے گا۔کاشتکار متعلقہ تحصیل اراضی ریکارڈ سینٹر میں اصل شناختی کارڈ، موبائل نمبر اور زمین کی تفصیل کے ہمراہ تشریف لائیں۔

مزارعین اور ٹھیکیداران بھی اس سکیم کے تحت قرضہ حاصل کرسکتے ہیں۔رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں30 نومبر 2017 تک توسیع۔اخوت، نیشنل رول سپورٹ پروگرام (NRSP) ، زرعی ترقیاتی بینک (ZTBL) ، نیشنل بینک آف پاکستان (NBP) اور ٹیلی نار بینک سے قرضہ لیا جاسکتا ہے۔بے زمین کاشتکار قرض کے لئے قریبی اخوت سینٹر یا نیشنل رول سپورٹ پروگرام (NRSP) سے رابطہ کریں۔مزید معلومات اور رہنمائی کے لئے پنجاب زرعی ہیلپ لائن 0800-29000,0800-15000 پر صبح 8 بجے سے شام 8 بجے تک کال کریں ۔

متعلقہ عنوان :