پی ٹی آئی اقلیتی ونگ کے رہنما روبنسن عزیز فرانسس کی جانب سے مختلف مذاہب کے مرکزی قائدین کے اعزازمیں تقریب کا اہتمام

جمعرات 23 نومبر 2017 17:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2017ء)پی ٹی آئی اقلیتی ونگ کے راہنما روبنسن عزیز فرانسس کی جانب سے مختلف مذاہب کے مرکزی قائدین کے اعزازمیں تقریب کا اہتمام کیاگیاجس میں فادرندیم فرانس،مولانامحمدعاصم مخدوم،علامہ مفتی سیدعاشق حسین شاہ،فادرقیصرودیگرنے شرکت کی ۔اس موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی اقلیتی ونگ کے راہنما روبنسن عزیز فرانسس نے کہاکہ مذہبی قائدین کا ایک ساتھ مل بیٹھنارواداری کو فروغ دے گا،ہم سب اپنے ملک میں امن چاہتے ہیں اس کے لئے ہمیں جدوجہد بھی کرنا ہوگی۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف ملک کو دہشت گردی،فرقہ واریت اور کرپشن سے پاک کرنے کاعزم لیے ہوئے ہے،اور ہم اپنے ملک میںپرامن فلاحی معاشرہ قائم کریں گے۔فادرفرانسس ندیم نے کہاکہ انتہاء پسندی ،د ہشت گردی ،فرقہ وارانہ تشدد ایک ناسور ہے اس کے خاتمہ کے لئے ہر سطح پر جدوجہد جاری رکھے گے ۔کل مسالک علماء بورڈ کے مرکزی راہنما مولانا محمدعاصم مخدوم نے کہاکہ بین المذاہب تقریبات سے مذاہب کے درمیان دوریاں ختم ہونگی،تمام مذاہب امن ،بھائی چارہ اور راواداری کا درس دیتے ہیں ،مکالمہ کے ذریعے مذاہب کے پیغام امن کو پوری دنیا میں عام کرنا ہوگا،دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، وہ ابلیس کے نمائندے ہوتے ہیں ۔