کوئٹہ سول سیکرٹریٹ میں صوبائی ا سٹیرئینگ کمیٹی کااجلاس،ترقیاتی کاموں میں عالمی اداروں کے تعاون پر شکرگزار ہیں،سیکرٹری پلاننگ اسفند یار خان

جمعرات 23 نومبر 2017 17:28

کو ئٹہ۔23نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2017ء) سول سیکرٹریٹ میں صوبائی ا سٹیرئینگ کمیٹی کااجلاس جمعرات کو منعقدہ ہوااجلاس میں اقوام متحد ہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈنیٹرنیل بوتھے ادارہ برائے خوراک وزراعت کے پاکستان میں سربراہ مینا دولت شاہی ،سیکرٹری پلاننگ اسفندیارخان اورمحمد علی کاکڑنے شرکت کی، اس کے علاوہ اقوام متحدہ کی مختلف ایجنسیوں کے نمائندے اورصوبائی حکومت کے مختلف محکموں سے افسران بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں اقوام متحدہ ون یو این پروگرام کے تحت بلوچستان میں ترقیاتی کاموں کے اہداف کے حصول کے لیے حکمت عملی پرتبادلہ خیال ہوا، اقوام متحدہ کاادارہ برائے خوراک وزراعت (ایف اے او) بلوچستان میں ون یواین کے مقاصد کے حصول میں اہم کرداراداکررہاہے اقوام متحدہ کے کاترقیاتی معاونت کا فریم ورک یا یو ایں ڈی ایف یااوپی تھری،ایس ڈی پی کے متفقہ اہداف کے حصول میں اقوام متحدہ کی جانب سے حکومت پاکستان کی معاونت کی عکاسی کرتاہے اوراوپی تھری حکومت پاکستان کے وژن 2025 کے ساتھ مطابقت رکھتاہے ۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کی ہرایجنسی یاادارہ اپنے اپنے ترقیاتی کاموں کے ذریعے اوپی تھری کے تحت اہداف کے حصول میں اپناکرداراداکرتاہے ۔اس سے قبل محمد علی کاکڑ نے تفصیلی بریفنگ دی جسے تمام شرکاء نے پسند کیااورامید ظاہرکی کہ اس طرح مشاورتی اجلاسوں کا انعقاد کاسلسلہ جاری رہے گا۔ سیکرٹری محمدعلی کاکڑ نے کہاکہ ہرمحکمے میں ایک فوکل پرسن مقررکیاہے تاکہ معلومات تک رسائی میں آسانی ہو۔

سیکرٹری پلاننگ اسفندیار خان نے اپنے اختتامی کلمات میں کہاکہ حکومت بلوچستان یونیسیف سمیت تمام عالمی اداروں کے ساتھ بھرپورتعاون جاری رکھے گا۔انہوںنے کہاکہ ہم نے بلوچستان کے سکولوں میں اساتذہ کی حاضری کویقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں، جسکے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ حکومت بلوچستان صوبے میں ترقیاتی کاموں میں معاونت پرعالمی اداروں کے شکرگزار ہیں اورتمام شرکاء کاشکریہ اداکیاجنہوںنے مختلف سیکٹروں میں مثبت تجاویز دیں ان کی تجاویز کوعملی جامعہ پہنایاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :