اے این ایف کی مختلف شہروں میں کاروائیاں، 40کروڑ مالیت کی 298کلو منشیات برآمد، اغیر ملکی سمیت13افراد گرفتار

جمعرات 23 نومبر 2017 17:16

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2017ء) اے این ایف نے مختلف شہروں میں کاروائیاں کرتے ہوئے 40کروڑ مالیت کی 298کلو منشیات برآمد کرلیں، ایک غیر ملکی سمیت13افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اے این ایف نے مختلف شہروں میں کاروائیاں کرتے ہوئے 40کروڑ مالیت کی298کلو منشیات برآمد کرلیں، اے این ایف کی کاروائیوں کے دوران ایک غیر ملکی سمیت13ملزمان گرفتار کرلئے گئے،اس کے علاوہ کاروائیوں کے دوران 3 گاڑیاں بھی ضبط کرلی گئیں،گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :