بھارت میں 6نامعلوم افرادنے چلتی ٹرین میں 3علماء کو سر پر عمامہ اور رومال پہننے پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 23 نومبر 2017 17:02

بھارت میں 6نامعلوم افرادنے چلتی ٹرین میں 3علماء کو سر پر عمامہ اور رومال ..
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبارات - 23نومبر2017ء ):بھارت میں 6نامعلوم افرادنے چلتی ٹرین میں 3علماء کو سر پر عمامہ اور رومال پہننے پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔تفصیلات کے مطابق گلزار ، اسرار اور اکبر نامی تین عالم دہلی سے اپنے اپنے گھروں کو جانے کے لیے ٹرین پر سوار تھے ۔

(جاری ہے)

شروع شروع میں تو ہر چیز معمول کے مطابق تھی ٹرین اپنی منزل کی جانب گامزن تھی کہ 6نا معلوم افراد نے ان تین علماء کو گھیرے میں لے لیا اور ان پر چلانے لگے کہ تم نے عمامہ اور رومال سر پر کیو ں باندھا ہے جس کے بعد انہوں نے تینوں علماء کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور انکے کپڑے پھاڑ ڈالے ۔

اس کے بعد حملہ آور بغیر کسی مزاحمت کے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔واقعے کے بعد تینوں علماء اور انکے حمایتی ٹرین رکنے پر ٹرین سے نیچے اتر آئے اور واقعے کے خلاف احتجاج کیا ۔پولیس نے6نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔