بالڈھیری اعجاز خان قتل کیس میںنامزد ملزم پولیس اہلکار سہیل نے پولیس کو گرفتاری دیدی ،ڈی ایس پی

جمعرات 23 نومبر 2017 17:16

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2017ء) بالڈھیری اعجاز خان قتل کیس میں پولیس اہلکار سہیل نے پولیس کو گرفتاری دے دی ہے ۔بالڈھیری میں منگل کے روز نامعلوم افراد نے گولیاںمارکر اعجاز خان کوقتل کردیا تھا۔جس پر پولیس نے مدعی کی طرف سے پولیس اہلکار سہیل اوراسکے ولد رضا اور گل نواز پر مقدمہ درج کیا۔

(جاری ہے)

پولیس ملازم سہیل خان نے مقدمہ رجسٹر ہونے کے ساتھ ہی پولیس کو خود گرفتاری دیدی۔

جبکہ پولیس نے دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع رکھا ہوا ہے ۔ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی سرکل میرپور کے مطابق سہیل اس وقت تھانہ کینٹ میں موجود تھا، اور اسکی باقاعدہ تھانہ میں اس وقت کی حاضری ہے ۔سہیل خان بے گناہ ہے ۔لیکن مدعی نے رپورٹ میں سہیل خان کو شامل کیا ہے۔جس پر سہیل خان نے خود گرفتاری دے دی ۔

متعلقہ عنوان :