باربر ایسوسی ایشن ضلع ہری پور کے انتخاب میںتنویر احمدباربر ایسوسی ایشن کے صدر ، عامر شازی جنرل سیکرٹری منتخب

جمعرات 23 نومبر 2017 17:16

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2017ء) باربر ایسوسی ایشن ضلع ہری پور کے انتخاب میںتنویر احمدباربر ایسوسی ایشن کے صدر ، عامر شازی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ، باربرز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں باربرا تحاد گروپ نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی ، باربرز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں باربر اتحاد گروپ نے 204 ،مد مقابل سومی گروپ 124ووٹ حاصل کئے ہیں۔

(جاری ہے)

حتمی نتائج کے مطابق غلام محی الدین چیف ایگزیکٹو، سرپرست اعلیٰ حسر ت الہٰی ، تنویر احمد ضلعی صدر ،لیاقت علی سینئر نائب صدر ، محمد یونس نائب صدر، عامر شازی جنرل سیکرٹری، شاہ نواز چیئرمین ، مختیار احمد وائس چیئرمین،جمشید فنانس سیکرٹری، مون جوائنٹ سیکرٹری ، محمد حنیف ایڈیشنل سیکرٹری ، محمد گلاب آفس سیکرٹری ، کامران عرف مٹھو سیکرٹری اطلاعات و نشریات ، محمد وسیم نائب آفس سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔

پولنگ صبح نوبجے سے چار بجے تک جاری رہی ۔پریزائیڈنگ کے فرائض محمد ریاض عرف اللہ دتہ ، جمال پرویز ، آکاش اور کالاخان نے سرانجام دئیے۔ اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے پولیس کی نفری موجود رہی پولنگ پرامن ماحول میں ہوئی کل 330پول ہوئے جن میں سے صرف دو ووٹ مستر دہوئے ۔