پیپلز پارٹی کسی قیمت پرنواز شریف کا ساتھ نہیں دے گی۔سعید غنی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 23 نومبر 2017 17:01

پیپلز پارٹی کسی قیمت پرنواز شریف کا ساتھ نہیں دے گی۔سعید غنی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23نومبر۔2017ء) پیپلز پارٹی کے راہنما سعیدغنی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کسی قیمت پرنواز شریف کا ساتھ نہیں دے گی۔

(جاری ہے)

لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ میاں نوازشریف سمجھتے ہیں کہ سب کچھ اکیلے چلا سکتے ہیں، مشکل وقت میں بھی میاں صاحب اکیلے ہی اس کا مقابلہ کریں۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے ساتھ ہیں، اگر جمہوریت کو کوئی خطرہ ہوا تواس کے دفاع میں آگے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اور مولانا سمیع الحق کا اتحاد کوئی انوکھی بات نہیں، عمران خان سیاست میں طالبان کی نمائندگی کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :