انجمن انسداد منشیات نے تعلیمی اداروں میں آگاہی پروگرامز کا شیڈول جاری کردیا

جمعرات 23 نومبر 2017 17:13

فیصل آباد۔23 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2017ء) انجمن انسداد منشیات ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال فیصل ۱ٓباد کے زیر اہتمام منشیات کے خلاف نفرت کو بیدار کرنے کیلئے تعلیمی اداروں میں آگاہی پروگرامز کا شیڈول ترتیب دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جنرل سیکرٹری انجمن انسداد منشیات محمد انوار خان نے بتایا کہ 2 دسمبر بروز ہفتہ کو گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چک جھمرہ‘6 دسمبر کو گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گٹی‘ 11 دسمبر کو گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گٹی‘16 دسمبر کو گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نشاط آباد‘20 دسمبر کو گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ٹھیکریوالہ اور 26 دسمبر کو گورنمنٹ بوائز ہائی سکول اواگت میں انسداد منشیات سیمینارز صبح 10 بجے منعقد ہونگے جن سے مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات خطاب کریں گی۔

متعلقہ عنوان :