جعلی عامل پر خواتین نے جوتوں ،تھپڑوں اور گھونسوں کی بارش کر دی

جمعرات 23 نومبر 2017 17:00

جعلی عامل پر خواتین نے جوتوں ،تھپڑوں اور گھونسوں کی بارش کر دی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔23نومبر2017ء) : شیخوپورہ میں جعلی عامل بابا نے ایک خواتین کو حراساں کرنے کی کوشش کی کہ خواتین نے اسے پکڑ کر اتنی دھلائی کی کہ جعلی عامل کے چودہ تبق روشن کر دیئے ۔

(جاری ہے)

میڈیا تفصیلات کے مطابق خواتین کا کہنا تھا کہ دم اور تعویز دینے کے بہانے خواتین کو رات کا یا شام کا وقت دیتا تھااور عورتوں کے ساتھ نا زیبا گفتگو کرتا تھا ،اہل علاقہ کی تمام خواتین نے اکھٹے ہو کر جعلی عامل بابا پر جوتوں ،تھپڑوں اور گھونسوں کی بارش کر دی اور خواتین نے اپنا غصہ اتارنے کے بعد جعلی بابا کو پولیس کے حوالے کر دیا ۔مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں

متعلقہ عنوان :