سعودی عرب ، کرنٹ لگنے سے بچہ جاں بحق ، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 23 نومبر 2017 16:56

سعودی عرب ، کرنٹ لگنے سے بچہ جاں بحق ، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
جدہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔23نومبر2017ء) مقامی ذرائع کے مطابق جدہ میں بارش کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے صومالیہ کا 8 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔ بجلی کے کھمبے کے ساتھ پڑی ہوئی بچے کی لاش سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

یہ واقعہسعودی عرب کے شہر جدہ کے الصحیفہ محلے میں پیش آیا۔ بعض شہریوں نے اس پر رنج وملال کا اظہار کرتے ہوئے اس کا ذمہ دار بجلی کمپنی کی بدنظمی کو ٹھہریا پے اور کچھ نے اسے سیلاب میں مناسب حفاظتی اقدامات نہ کرنے پر حکام کو ذمے دار ٹھہرایا ہے۔