فیض آباد دھرنا ؛ انتظامیہ نے مظاہرین کے لیے کھانے پینے کی سپلائی بند کر نے کا فیصلہ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 23 نومبر 2017 16:50

فیض آباد دھرنا ؛ انتظامیہ نے مظاہرین کے لیے کھانے پینے کی سپلائی بند ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبارات - 23نومبر2017ء ):انتظامیہ نےفیض آباد دھرنے کےمظاہرین کے لیے کھانے پینے کی سپلائی بند کر نے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق فیض آباد میں مذہبی جماعتوں کا دھرنا اٹھارویں روز میں داخل ہو چکا ہے ۔دھرنے کے باعث رہائشیوں کی روز مرہ زندگی برے طریقے سے متاثر ہو رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ایسے میں اسلام آباد ہائیکورٹ انتظامیہ کو حکم دے چکی ہے کہ دھرنا ختم کروا کر راستے صاف کروائے جائیں مگر عدالتی حکم کے باوجود انتظامیہ دھرنا ختم کروانے سے قاصر ہے اور دوسری طرف دھرنے کے منتظمین نے دھرنے کی برخاستگی وزیر قانون کے استعفے سے مشروط کر رکھی ہے۔

دھرنا مظاہرین اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے ۔ڈیڈ لاک اور مظاہرین کی موجودگی علاقہ یر غمال بنا ہو اہے ۔تازہ ترین صورتحال کے مطابق پولیس نے دھرنے کے مظاہرین سے نمٹنے کے لیے کھانے پینے کی سپلائی بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔دھرنے کے آس پاس موجود کھانے پینے کے سٹالز بھی بند کروائے جائیں گے ۔دھرنے کی جانب جانے والے تمام را مکمل طور پر بند کر دئیے گئے ہیں ۔راستوں میں مزید کنٹینرز بھی لگا دئیے گئے ہیں ۔