تعلیم اور صحت کے شعبے کی زبوں حالی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں‘ عزیز الرحمن چن

جمعرات 23 نومبر 2017 17:07

تعلیم اور صحت کے شعبے کی زبوں حالی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں‘ عزیز الرحمن ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ تعلیم اور صحت کے شعبے کی زبوں حالی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں لاہور جیسے شہر میں بھی 80 فیصد لوگوں کو صاف پانی میسر نہیں پھر بھی پنجاب حکومت کا تعلیم اور صاف پانی کے لئے 89 کروڑ 31 لاکھ روپے کے مختص فنڈز کو اراکین کے حلقوں میں ترقیاتی کاموں پر نچھاور کرنا قابل مذمت ہے فنڈز کو ترقیاتی کاموں میں لگانے سے جنوبی پنجاب اور دیگر اضلاع میں صاف پانی کی سکیمیں ادھوری رہ جائیں گی۔

(جاری ہے)

یہ علاقے پہلے ہی تعلیم اور صاف پانی سمیت دیگر بنیادی سولتوں سے محروم ہیں۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے پاس تعلیم اور صحت کے شعبوں کے لئے فنڈز نہیں ہوتے جبکہ سڑکوں اور پلوں کو بنانے کے لئے پیسے آ جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ ن لیگ آئندہ عام انتخابات کے لئے قومی خزانہ کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :