پیپلز پارٹی سے تعاون کی بات سویلین بالا دستی کیلئے کر رہے ہیں ،

ہماری پیشکش سے خوفزدہ نہ ہوں‘سینیٹرپرویزرشید پیپلز پارٹی کو ثابت کرنا ہے کہ بھٹو کے وارث ہیں یا غیر ملکی ایجنڈے کے پیروکار‘ کبھی ذاتی مفاد کیلئے ہاتھ ملانے کی بات نہیں کی‘ مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر پرویز رشید کا بیان

جمعرات 23 نومبر 2017 17:07

پیپلز پارٹی سے تعاون کی بات سویلین بالا دستی کیلئے کر رہے ہیں ،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سے تعاون کی بات سویلین بالا دستی کے لیے کر رہے ہیں ،ہماری پیشکش سے خوفزدہ نہ ہوں ،آپ سے جمہوری طرز عمل کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز ایک بیان کرتے ہوئے کہا کہ قو می مفادات میں ہمیشہ سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چلنے کی بات کی ، جمہوریت کی مضبوطی کے لیے ہمارا ساتھ دیں تو کردار ادا کریں گے کبھی ذاتی مفاد کے لیے ہاتھ ملانے کی بات نہیں کی ،پیپلز پارٹی کو ثابت کرنا ہے کہ بھٹو کے وارث ہیں یا غیر ملکی ایجنڈے کے پیروکار۔ انہوں نے کہا کہ کہ پیپلز پارٹی سے تعاون کی بات سویلین بالا دستی کے لیے کر رہے ہیں ہماری پیشکش سے خوفزدہ نہ ہوں ،آپ سے جمہوری طرز عمل کی توقع ہے۔