جشن عید میلادالنبیؐ مانیٹرنگ کمیٹی قائم،چیئرمین اسسٹنٹ کمشنر ہوگا

جمعرات 23 نومبر 2017 17:03

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2017ء) ڈپٹی کمشنر شہیدبینظیرآباد نعمان صدیق لاٹکی کی جانب سے جشن عید میلادالنبی کے موقع پر مانیٹرنگ کمیٹی قائم کی گئی ہے جس کا چئیرمین اسسٹنٹ کمشنر ہوگا جبکہ مختیارکارریونیو،ڈی ایس پی،سی ایم او میونسپل کمیٹی نواب شاہ، ایس ڈی او حیسکو،صوفی محمد سلیم عباسی،محمد اشرف آرائیں سلطانی، محمد اسلم نوری، سلامت علی سلطانی اور سید نور محمد شاہ جیلانی کمیٹی کے ممبر ہونگے۔

(جاری ہے)

جو ربیع الاول کے مہینے میں نکلنے والے جلوسوں،ریلیوں اور دیگر مسائل کی مانیٹرنگ کریں گے اور ان کو حل کرائیں گے۔

متعلقہ عنوان :