نوازشریف مفاد پرست ہیں،نظریاتی سیاست کا کچھ علم نہیں، بلاول بھٹو زرداری

پیپلزپارٹی جمہوریت کے ساتھ ہے،سویلین بالادستی کیلئے آج بھی پہلے والا مئوقف ہے،نوازشریف سے درخواست ہے جووہ کررہے ہیں نہ کریں،اسحاق ڈاراپناچیک سائن نہیں کرسکتا،حکومتی امورکے چیک کیسے سائن کرسکتاہے؟چیئرمین پیپلزپارٹی کی میڈیاسے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 23 نومبر 2017 16:40

نوازشریف مفاد پرست ہیں،نظریاتی سیاست کا کچھ علم نہیں، بلاول بھٹو زرداری
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 نومبر2017ء ) : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نوازشریف مفاد پرست ہیں،نظریاتی سیاست کا کچھ علم نہیں،پیپلزپارٹی ہمیشہ جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی،سویلین بالادستی کیلئے آج بھی پہلے والا مئوقف ہے،نوازشریف سے درخواست ہے جووہ کررہے ہیں نہ کریں،اسحاق ڈاراپناچیک سائن نہیں کرسکتا،حکومتی امورکے چیک کیسے سائن کرسکتاہے؟انہوں نے آج یہاں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہم جمہوریت کومضبوط بنائیں گے۔

پیپلزپارٹی ہمیشہ جمہوریت کے ساتھ کھڑی رہی اور کھڑی رہے گی۔جمہوریت کی خاطرسب کومل کرچلناچاہیے۔جمہوریت کیلئے سب جماعتیں متفق ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پارلیمانی پارٹی کوباختیاربنایا۔ سویلین بالادستی کیلئے پیپلزپارٹی کامئوقف آج بھی وہی ہے جوپہلے تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نوازشریف جمہوریت کیخلاف ہرسازش میں شامل رہے ہیں۔جمہوریت کونوازشریف سے خطرہ ہے۔

․میاں صاحب ذاتی معاملات کوسیاست سے نہ جوڑیں۔بلاول نے کہاکہ نوازشریف کونظریاتی سیاست کاکچھ علم نہیں۔میاں صاحب مفادپرست رہے اب بھی ہیں۔نوازشریف اپنے مفادکیلئے مئوقف تبدیل کررہے ہیں۔مئوقف تبدیل کرنے والے کبھی نظریاتی سیاستدان نہیں ہوتے۔انہوں ں ے کہاکہ نوازشریف نے یوسف رضاگیلانی کومشورہ دیاتھا۔وہی مشورہ آج نوازشریف کیلئے ضروری ہے۔نوازشریف سے درخواست ہے کہ وہ جوکررہے ہیں نہ کریں۔نوازشریف کواپنارویہ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔نوازشریف کواگرعدلیہ بری کردیتی ہے توانہیں سیاست کرنی چاہیے۔انہوں نے اسحاق ڈارسے متعلق کہاکہ ایک آدمی جوبیماری کے باعث اپناچیک سائن نہیں کرسکتاوہ پاکستان کے چیک کیسے سائن کرتاہوگا؟