پی آئی اے کا طیارہ پی کے 636حادثے سے بال بال بچ گیا،ایک گھنٹہ فضا کے چکر لگا نے کے بعد ہنگامی لینڈنگ

ہنگامی لینڈنگ کے دوران شدید جھٹکوں کے باعث مسافروں میں خوف و ہراس ،بلوچستان یونیورسٹی کے پروفیسر کو دل کا دورہ پڑ گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 23 نومبر 2017 16:35

پی آئی اے کا طیارہ پی کے 636حادثے سے بال بال بچ گیا،ایک گھنٹہ فضا کے چکر ..
کوئٹہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 23نومبر 2017ء ):پی آئی اے کا طیارہ پی کے 636حادثے سے بال بال بچ گیا،فنی خرابی کے باعث طیارہ ایک گھنٹے تک فضا کے چکر لگا تا رہا ۔ہنگامی لینڈنگ کے دوران شدید جھٹکوں کے باعث ایک مسافر کو دل کا دورہ پڑ گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے کوئٹہ آنے والا پی آئی اے کا طیارہ پی کے 636حادثے سے بال بال بچ گیا۔فن خرابی کے باعث طیارہ ایک گھنٹہ فضا کے چکر لگاتا رہا ۔پائلٹ نے کمال مہارت کے ساتھ جہاز کو بحفاظت اتار لیا مگر ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارے کو شدید جھٹکے لگتے رہے ۔جھٹکوں کے باعث مسافروں میں شدیدخوف و ہراس پھیل گیا ۔انہی مسافروں میں سے ایک مسافر اور بلوچستان یونیورسٹی کے پروفیسر محمد عارف کو دل کا دورہ پڑ گیا ۔