پی ٹی ڈی سی ایمپلائز یونین اور فلیشمینز ہوٹل ایمپلائز یونین کا مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق

جمعرات 23 نومبر 2017 16:59

راولپنڈی 23نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2017ء) پی ٹی ڈی سی ایمپلائز یونین اور فلیشمینز ہوٹل ایمپلائز یونین کے مشترکہ جنرل باڈی اجلاس میں مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق ہو گیا۔اجلاس میں ایمپلائز نے بھرپور شرکت کی اور یہ عہد کیا کہ تمام ایمپلائیز یونین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیں گے۔

(جاری ہے)

یونین اجلاس کی صدارت صدر پی ٹی ڈی سی ایمپلائیز یونین(سی بی ای) ماجد یعقوب اور صدر پی ٹی ڈی سی فلیشمینز ہوٹل ایمپلائیز یونین سردار جاوید نے کی ۔ اجلاس میں دونوں صدور نے پی ٹی ڈی سی ملازمین کی فلاح اور پی ٹی ڈی سی کی بہتری کے لیئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ اس موقع پرجنرل سیکرٹری فلیشمینز ہوٹل ایمپلائیز یونین افضال انجم اور قائم مقام جنرل سیکرٹری پی ٹی ڈی سی ایمپلائیز یونین راجہ عامر رحیم نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :