نواز شریف کی مشکلات کی دو جڑیں ہیں ،اسحاق ڈار اور ان کے نا تجربہ کار بچے

جمعرات 23 نومبر 2017 16:25

نواز شریف کی مشکلات کی دو جڑیں ہیں ،اسحاق ڈار اور ان کے نا تجربہ کار ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔23نومبر2017ء) :تجزیہ کار جاوید چوہدری نے کہا ہے کہ میاں نواز کی موجودہ مشکلات کی دو جڑیں ہیں اسحاق ڈار اور میاں نواز شریف کے ناتجربہ کار بچے اسحاق ڈار میاں نواز شریف کے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ بھی تھے معاشی مشیر بھی اور ان کے رازدار بھی میاں نواز شریف اور ان کے بچوں نے جب بھی اور جہاں بھی رقم ٹرانسفر کی یا جہاں بھی پراپرٹی خریدی اسحاق ڈار ان کے مشیر تھے میاں نواز شریف سپریم کورٹ کے فیصلے تک اسحاق ڈار پر اندھا اعتماد کرتے تھے یہ اپنے وکلاء کو بھی یہ کہہ کر روانہ کر دیتے تھے ’’آپ وہ کریں جو ڈار صاحب کہہ رہے ہی لیکن جب ٹیسٹ کا وقت آیا تو ڈار صاحب کی ایک بھی دستاویز ججوں کے سوالوں کا مقابلہ نہ کرسکی یہ کوئی ٹھوس منی ٹریل نہ دے سکے لوگ آج یہ بھی کہہ رہے ہیں میاں نواز شریف کا اقامہ بھی ڈار صاحب کے خفیہ لاکر سے لیک ہوا تھا ڈار صاحب احتساب عدالت کا دباؤ بھی برداشت نہ کر سکے ان کا ایک ماہ میں 25 پاؤنڈ وزن کم ہو گیا یہ بیمار بھی ہو گئے۔

(جاری ہے)

میاں نواز شریف کے ساتھی اور پارٹی بھی دباؤ میں ہے خواجہ سعد رفیق کے خلاف پیراگان ہاؤسنگ سوسائٹی کا کیس کھل گیا ہے سعد رفیق اور حمزہ شہباز عنقریب ایل ڈی اے سٹی کیس میں بھی پھنس جائیں گے پانچ وزراء کے اقامے بھی تیار ہیں وزیراعظم کا کیس بھی خوفناک شکل اختیار کر لے گا چنانچہ میاں نواز شریف کے لیے بہتر ہے یہ درمیان کا راستہ اختیار کریں یہ پارٹی کے پیٹرن انچیف بن جائیں یہ عملی سیاست سے دست بردار ہو جائیں میاں شہباز شریف کو آگے کریں پارٹی میں میرٹ قائم کریں مقدمے بھگتیں جرمانے ادا کریں اور یہ سسٹم کو چلنے دیں یہ اگر اسی طرح مزاحم ہوتے رہے تو میاں صاحب کے ساتھ ساتھ یہ پورا سسٹم بھی چلا جائے گا ملک میں کچھ نہیں بچے گا ہم ایک بار پھر پٹڑی سے نیچے ہوں گے۔