ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس کیس ، نیب نے اپنی ہی درخواست پر دلائل کیلئے ہائی کورٹ سے وقت مانگ لیا

آپ بار بار جمعرات کی تاریخ مانگتے ہیںکیا یہ آپ کا لکی ڈے ہے،جسٹس عامر فاروق کا نیب پراسیکیوٹر سے استفسار

جمعرات 23 نومبر 2017 16:55

ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس کیس ، نیب نے اپنی ہی درخواست پر دلائل کیلئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2017ء) کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس کیس میں نیب نے اپنی ہی درخواست پر دلائل کیلئے ہائی کورٹ سے وقت مانگ لیا ، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دورکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ، نیب پراسیکیو ٹرکیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت پر رہائی کے خلاف دلائل کیلئے پہلے بھی تین بار عدالت سے وقت مانگ چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اسلام ٓباد ہائی کورٹ میں نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس کیس میں نیب نے اپنی ہی درخواست پر دلائل کیلئے سماعت آئندہ جمعرات تک ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے سماعت آئندہ جمعرات تک ملتوی کرنے کی استدعا کی تو جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ آپ بار بار جمعرات کی تاریخ مانگتے ہیںکیا یہ آپ کا لکی ڈے ہے۔ جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آپ پہلے بھی تین بار وقت مانگ چکے ہیںجس پر نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی نے عدالت کو بتایا کہ منگل اور بدھ کو ٹرائل کورٹ میں سماعت ہوتی ہے اس لیے جمعرات کا وقت مانگا۔ سماعت جمعرات تک ملتوی کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :