نیپرا ایکٹ میں نئی ترامیم سے نجی شعبہ اور بجلی فراہمی کی تجا رت کیلئے نئے راستے استوار کیے ،وزیر پاور ڈویژن

سرکاری شعبے میں بجلی کمپنیوں کو بجلی ترسیل کیلئے اپنی خدمات کو بہتر بنانا ہو گا، حکومت عملے اور افسران کیلئے حوصلہ افزائی کے اقدامات کر رہی ہے، مختلف سطحوں پر کارکنوں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور لازمی سامان کی خریداری کے لئے کافی رقم مختص کر دی گئی، وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری کا واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین اجلاس سے خطاب

جمعرات 23 نومبر 2017 16:55

نیپرا ایکٹ میں نئی ترامیم سے نجی شعبہ اور بجلی فراہمی کی تجا رت کیلئے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2017ء) وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ نیپرا ایکٹ میں نئی ترمیم سے بجلی کی فراہمی کی ممکنہ نجی کمپنیوں کے لیے نئے راستے کھولنے سے صحت مند مسابقتی ماحول کی تخلیق اور بجلی کی ترسیل کی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے ،سرکاری شعبے میں بجلی کمپنیوں کو بجلی کی ترسیل کے لیے اپنی خدمات کو بہتر بنانا ہو گا، حکومت عملے اور افسران کے لیے حوصلہ افزائی کے اقدامات کر رہی ہے، مختلف سطحوں پر کارکنوں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور لازمی سامان کی خریداری کے لئے کافی رقم مختص کر دی گئی ۔

وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے یہ بات واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے اجلاس میں کہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ سرکاری شعبے میں بجلی کی فراہمی کی کمپنیوں کو بجلی کی ترسیل کے لیے اپنی خدمات کو بہتر بنانا ہو گا اور نجی کمپنیوں سے سخت مقابلے کا سامنا کرنا ہو گا اور عوامی شعبے میں بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں کو نقصانات کم کرنے کے لیے سخت محنت کرنی پڑتی ہے اور جدید تکنیکی معاملات کے حل کے لئے افرادی قوت کو تربیت اور صارفین سے متعلق چیلنجز کا سامنا بہت ضروری ہے ۔

وفاقی وزیر نے فیڈرز میں شدید نقصان پر توجہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت عملے اور افسران کے لیے حوصلہ افزائی کے اقدامات کر رہی ہے جو طے شدہ اہداف میں ہونے والی کمی کی بجائے کامیابی سے اہداف حاصل کرتے ہیں ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پیپکو اور وزارت نے مل کر پہلے ہی تجاویز کو حتمی تشکیل دے رہی ہے ۔وفاقی وزیر نے پاور ڈویژن کے اجلاس میں شرکا کو آگاہ کیا کہ مختلف سطحوں پر کارکنوں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور لازمی سامان کی خریداری کے لئے کافی رقم مختص کر دی گئی ہے اور کارکنوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے ۔

وفاقی وزیر نے اجلاس کے شرکا کو بتایا کہ ڈسکو (DISCO ) میں بھرتیوں پر پابندی اٹھانے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مستقبل میں بجلی پیدا کرنے والے حالات میں عوامی شعبہ میں جنریشن کی سہولیات کی موجودہ حیثیت کا ندازہ کرنے کے لیے پالیسی بھی زیر غور ہے تاکہ یہ دیکھا جائے کہ نئے پیرا میٹرز کو اختیار کیا جائے یا چھوڑ دیا جائے ۔

وفاقی وزیر نے اجلاس کے نمائیندوں کو ملک بھر میں زائد بلوں اور غلط بلوں کے خلاف ان کی غیر مستحکم حمایت کا شکریہ ادا کیا یونین کے جنرل سیکرٹری خورشید احمد نے وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ملازمین کی فلاح و بہبود کے معاملات میں ذاتی دلچسپی لی۔انہوں نے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا کہ بہتر کام کرنے والے ملازمین کو بہترین سازوسامان فراہم کیا جاتا ہے ۔انہوں نے ملازمین کی وفات کے بعد ورثا کی ملازمت پر بھرتی سے پابندی اٹھانے پر تشکر کا اظہار کیا ۔یونین کے نمائیندوں نے ڈسکو اور جنکوکی بہتری کے لیے تجاویز بھی پیش کیں۔

متعلقہ عنوان :