حکومت پنجاب نے صوبے میں چار نئی تحصیلیں قائم کردیں

نئی تحصیلوں میں جلالپور جٹاں ، چوک سرور شہید ، گگو منڈی اور دھرنانوالا شامل

جمعرات 23 نومبر 2017 16:55

حکومت پنجاب نے صوبے میں چار نئی تحصیلیں قائم کردیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2017ء) حکومت پنجاب نے صوبے میں مزید چار تحصیلیں قائم کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ صوبے میں نئی قائم ہونے والی تحصیلوں میں جلال پور جٹاں ، ضلع گجرات ، گگو منڈی ، ضلع وہاڑی ، چوک سرور شہید ، ضلع مظفر گڑھ اور دھرنانوالہ ضلع بہاولنگر شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

حکومت پنجاب نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ نئے قائم ہونے والی تحصیلوں کے انتظام چلانے کیلئے نئی آسامیاں پیدا کی جائیں اور نئے افسران کو بھی تعینات کیا جائے گا اس کے علاوہ حکومت پنجاب نئے تحصیلوں میں کاروبار حکومت چلانے کے لئے بجٹ کا بھی مختص کرنے کی تحصیلوں کے قیام کا نوٹیفکیشن ریونیو سیکرٹری کے آفس سے جاری ردیا گیا ہے چار اضلاع کے عوام نے نئی تحصیلوں کے قیام کا اعلان سن کر خوشی کااظہار بھی کیاہے ۔

متعلقہ عنوان :