فیصل آباد،منشیات کیسز میں ملوث تین ملزمان کو سزائیں ،

خاتون سمیت دو جرم ثابت نہ ہونے پر بری

جمعرات 23 نومبر 2017 16:55

فیصل آباد،منشیات کیسز میں ملوث تین ملزمان کو سزائیں ،
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2017ء) منشیات کیسز میں ملوث تین ملزمان کو سزائیں ، خاتون سمیت دو جرم ثابت نہ ہونے پر بری ، آن لائن کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رائے نصیر احمد نے منشیات کے 9Cکے تھانہ منصور آباد کے مقدمہ میں ملوث ملزم وحید الیاس سکنہ 203ر ب ملک پور کے رہائشی کو جرم ثابت ہونے پر 2سال چھ ماہ قید 15ہزار جرمانہ کی سزا سنائی ، عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید تین ماہ قید بھگتنا ہوگی جبکہ فاضل عدالت میں تھانہ منصور آباد کے مقدمہ نمبر 601/14جرم 9Cمیں ملوث ملزم محمد اعجاز عرف صابا سکنہ فاروق آباد کو جرم ثابت ہونے پر 3ہزار جرمانہ چھ ماہ قید کی سزا سنائی ، عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید 3ماہ قید بھگتنا ہوگی ، جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اعجاز قصوری نے اچکیرہ کے 9Cکے مقدمہ میں ملوث ملزم طارق اشرف کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کردیا جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سر فرار حسین نے تھانہ صدر کے 9Cکے مقدمہ525/14میں جرم ثابت نہ ہونے پر خاتون صفیہ کو بری کر دیا ۔

۔

متعلقہ عنوان :