فیصل آباد،ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق ،18 شدید زخمی

جمعرات 23 نومبر 2017 16:48

فیصل آباد،ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق ،18 شدید زخمی
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2017ء) ٹریفک کے حادثات میں میں دو افراد جاں بحق، جبکہ چار خواتین سمیت 18 افراد شدید زخمی گئے ۔ آن لائن کو بتایا گیا ہے کہ 98گ ب کا رہائشی شرافت اپنے کزن جمیل کے ہمراہ موٹر سائیکل کے ہمراہ جا رہا تھا کہ راستہ میں روڈ ایکسیڈنٹ ہو جانے سے شرافت موقع پر جاں بحق جمیل شدید زخمی ہوگیا۔ جسے مضروب حالت میں فیصل آباد الائیڈ ہسپتال میں طبی امداد جاری، 168گ ب کے رہائشی آفتاب، فرمان علی ، آصف موٹر سائیکل نمبری FDN 168پر سوار جا رہے تھے کہ ڈمپر کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگئے ۔

علاقہ تھانہ لنڈیانوالہ ‘لاہور جڑانوالہ روڈ پر 651گ ب کے قریب موضع لودھی والا کا رہائشی بیس سالہ موٹر سائیکل سوار نوجوان صدر عباس ولد ظفر عباس تیز رفتار ی کی وجہ سے سڑک کنارے کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے صدرعباس موقع پر دم توڑ گیا ‘پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے سپرد کردی ‘متوفی کی نعش گھر پہنچنے پر کہرام برپا ہو گیا ۔

(جاری ہے)

جبکہ دیگر حادثات غلام مرتضیٰ، حمزہ علی پارک ، ارشد ، شاہد گلفام 630گ ب، خالد ، کنول 240موڑ دیوان ، گلزار بی بی 380گ ب ، منظور احمد 237گ ب، قاسم جمشید ٹائون، ہارون 240موڑ ، شاہد 24گ ب، حسنات شمس پورہ ، قاسم فاروق، رضیہ 94گ ب، یٰسین خالد 26گ ب کو مختلف حادثات واقعات میں زخمی ہونے پر ٹی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا پچیس سالہ شاہ زیب ولد عبدالستار سمندری روڈ پر ستارہ پٹرولیم کے قریب چنگ چی رکشہ پر سواریوں کے انتظار میںبیٹھا تھا کہ پیچھے سے ٹرک نے ٹکر مار دی جس سے نوجوان شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے سول ہسپتال داخل کرایا گیا بیس سالہ جاوید ولدانور سکنہ کھرڑیانوالہ جھمرہ روڈ پر موٹر سائیکل سے گر کرزخمی ہو کر ہسپتال منتقل ہوا جبکہ بیالیس سلمیٰ بی بی بھی گرنے سے زخمی کو ہوکر ہسپتال داخل ہوئیں جنہیںکا طبی امداد جاری ہے جبکہ بعض کو نازک حالت کے پیش نظر افراد کو فیصل آباد ریفر کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :