سید خورشید شاہ نے اسماعیل شاہ کو پی ٹی اے کا چیئرمین تعیناتی کی سفارش کردی

آپ کی سفارش وزیر اعظم تک ضرور پہنچا ئوںگا، شیخ روحیل اصغر کا چیئرمین پی اے سی کو جواب

جمعرات 23 نومبر 2017 16:48

سید خورشید شاہ نے اسماعیل شاہ کو پی ٹی اے کا چیئرمین تعیناتی کی سفارش ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2017ء) پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین اور اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت اسماعیل شاہ کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی( پی ٹی اے ) کا دوبارہ سربراہ مقرر کرے ‘خورشیدشاہ نے یہ ہدایت حکومت کو اس وقت دی جب پی ٹی اے کے اربوں روپے کے آڈٹ اعتراضات کاجائزہ لے رہے تھے ۔ سید خورشید شاہ نے مسلم لیگی راہنما شیخ روحیل اصغر کو کہا کہ حکومت کوئی نیک آدمی ہی تعینات کر دے ۔

(جاری ہے)

اسماعیل شاہ نیک اور دیانتدار افسر ہیں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہر بھی ہیں گزشتہ عرصہ میں ان کی کارکردگی انتہائی کامیاب تھی اور اس شعبہ میں ان کی خدمات بہتر رہی ہیں خورشید شاہ نے طنزیہ انداز میں شیخ روحیل اصغر کو کہا کہ حکومت کوئی اچھا آدمی ہی تعینات کردے جس پر شیخ روحیل اصغر نے وعدہ کیا کہ وہ پی اے سی کی سفارشات وزیر اعظم عباسی تک پہنچا دیں گے تاہم اگر خورشید شاہ کوئی درخواست دیں تو فوری آرڈرز کروا کے بھی دیں گے ۔ پی ٹی اے کے چیئرمین اسماعیل شاہ اپنا عرصہ ملازمت پوری کر کے ریٹائر ہوں گئے ہیں ان پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے ان کے دوران میں جی 3 اور جی 4 کے لائسنسوں کی نیلامی بھی شفاف طریقے سے ہوئی تھی اب پی ٹی اے سربراہ کے بغیر چل رہا ہے ۔ ۔