سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ مزدوروںکے لیئے اسکیم سے متعلق نیب سے ملزموں کے خلاف تحقیقاتی رپورٹ طلب

جمعرات 23 نومبر 2017 16:34

سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ مزدوروںکے لیئے اسکیم سے متعلق نیب سے ملزموں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ مزدوروںکے لیئے اسکیم سے متعلق نیب سے ملزموں کے خلاف تحقیقاتی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 25 جنوری تک ملتوی کردی۔ دو رکنی بینچ کے روبرو سندھ ورکرز ویلفئیر بورڈ مزدوروں کے لیے گھر بنانے کی اسکیم میں کرپشن سے متعلق سماعت ہوئی۔ نیب نے انکوائری میں پیش رفت سے عدالت کو آگاہ کردیا۔

(جاری ہے)

تفتیشی افسر نے بتایا سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ نے 120 ایکڑ سے زائد زمین مہنگے داموں خریدی گئی۔ انکوائری مکمل ہی, تحقیقات بھی آخری مراحل میں ہے۔ ملزموں کے خلاف کرپشن کے اہم شواہد ملے ہیں۔ عدالت نے محکمہ لیبر کے مظفر علی شاہ، علی شیر میرانی، ڈپٹی ڈائریکٹر مسمات مہرین ظفر اور دیگر نے ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے ملزموں کے خلاف تحیقیقاتی رپورٹ 25 جنوری تک طلب کرلی۔

متعلقہ عنوان :