پاک پنجاب ہاسنگ سوسائٹی کے نام غیر قانونی الاٹمنٹ اور فروخت ،15 ملزمان کی ضمانت مسترد

جمعرات 23 نومبر 2017 16:34

پاک پنجاب ہاسنگ سوسائٹی کے نام غیر قانونی الاٹمنٹ اور فروخت ،15 ملزمان ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے پاک پنجاب ہاسنگ سوسائٹی کے نام پر زمین غیر قانونی الاٹمنٹ اور فروخت میں ملوث 15 ملزمان کی ضمانت مسترد کردی۔ جمعرات کو چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو پاک پنجاب ہاسنگ سوسائٹی کے نام پر زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور فروخت میں کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے ریاض الیاس، عارف علی، عامر علی شاہ, سرکاری افسران، بلڈرز سمیت 15 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

(جاری ہے)

دیگر ملزموں میں محمد فاروق، عامر علی، افضل خان، فیصل وسیم، شہباز احمد، فہد احمد، محمد اقبال، فاروق شاہد، حامد ریاض، مرزا افضل، محمد ابراہیم اور ساجد علی بھی شامل ہیں۔ عدالت نے ملزموں کو گرفتار کرکے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ریماکس دیئے کرپشن اور فراڈ کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ ملزموں کے خلاف ٹرائل جلد مکمل کیا جائے۔ نیب کے مطابق ملزموں نے سوسائٹی کے لیے مختص 306 پلاٹ غیر قانونی الاٹ اور بعد میں فروخت کردی۔ 20 سے زائد سرکاری افسران، بلڈرز اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر ہوچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :