عید میلاد النبی ؐ سے قبل مرغی کے گوشت کی قیمت آسمان پر پہنچ گئی ، تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعرات 23 نومبر 2017 16:34

عید میلاد النبی ؐ سے قبل مرغی کے گوشت کی قیمت آسمان پر پہنچ گئی ، تحریک ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2017ء) مرغی کے گوشت کی قیمت شہریوں کی پہنچ سے دور ہونے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروا دی گئی ۔

(جاری ہے)

اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک التوائے کار میں کہا گیا ہے کہ برائلر ایسوسی ایشن کی اجارہ داری سے ایک ہفتے میں قیمت آسمان پر پہنچ گئی ہے ، 12ربیع الاول کی آمد سے قبل قیمت 155 سے 191 روپے فی کلو ہو گئی ہے ، پہلے ٹماٹر،پیاز اب برائلر گوشت مہنگا،ضلعی انتظامیہ غیر فعال ہے ، مرغی کا گوشت مہنگا ہونے سے محکمہ لائیو اسٹاک منظر سے غائب ہے ، متعلقہ محکموں نے شہریوں کو بے رحم ایسوسی ایشن کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا، شہری اس پر سراپا احتجاج،انکا کہنا ہے کہ حکومت سیاست پر توجہ کی بجائے غریب عوام کا خیال کرے،شہریوں میں اس حوالے سے سخت تشویش پائی جاتی ہے۔

انکا حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ برائلر ایسوسی ایٹس کی اجارہ داری کو ختم کرتے ہوئے ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائے۔