ْصوبائی وزیرانسانی حقوق و اقلیتی امورخلیل طاہر سندھو کا میجر اسحاق کی شہادت پر خراج تحسین

جمعرات 23 نومبر 2017 16:29

ْصوبائی وزیرانسانی حقوق و اقلیتی امورخلیل طاہر سندھو کا میجر اسحاق ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2017ء) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ ملک عزیز کی حفاظت کیلئے پاک آرمی کے ایک اور سپوت میجر اسحاق نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے ثابت کردیا ہے کہ ہماری پاک فوج کے جوان ہر قیمت پر پاکستان کی حفاظت یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس سے پہلے کیپٹن جنید حفیظ کی شہادت بھی قوم کا سر فخر سے بلند کر چکی ہے۔

(جاری ہے)

دنیا بھر کی افواج کے مقابلے میںپاکستان کی فوج میں شہادت کا جذبہ سب سے زیادہ ہے اور ملک کی حفاظت کیلئے ہمارے جوان سرحدوں پر اپنی جانوں کا نذرانہ دے رہے ہیں تاکہ وطن عزیز پر آنچ نہ آسکے۔صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ ضرورت اس اقدام کی ہے کہ افغانستان کی حکومت ک جانب سے پا ک افغان سرحد کو محفوظ بنانے کے لئے فوری اقدامات کیئے جائیں تاکہ شر پسند عناصر اپنی مذموم کارروائیوں کو کامیاب نہ بنا سکیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج اور حکومت اپنی سرحد کو مستحکم بنانے کیلئے ایک جامع میکانزم کی تشکیل میں عمل پیرا ہیں تاکہ افغانستان کی طرف سے دہشت گردانہ حملوں کے جواب میں پاک آرمی کو فائرنگ نہ کرنی پڑے اور اس کے نتیجے میں افغان دیہاتوں کی سویلین آبادی کو کوئی نقصان نہ پہنچ سکے۔