صوبہ پنجاب میں لوکل گورنمنٹ ڈویلپمنٹ پیکج کی سکیم کیلئے 11 ارب روپے سے زائد کی منظوری

جمعرات 23 نومبر 2017 16:29

صوبہ پنجاب میں لوکل گورنمنٹ ڈویلپمنٹ پیکج کی سکیم کیلئے 11 ارب روپے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2017ء) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2017-18 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے خصوصی اجلاس میں لوکل گورنمنٹ سیکٹر کی ترقیاتی سکیم کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 11 ارب 83کروڑ 10 لاکھ روپے کی منظوری دی ۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد جہانزیب خان نے کی جبکہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران ، اسسٹنٹ چیف (کوآرڈینیشن ) پی اینڈ ڈی حافظ محمد اقبال اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

صوبائی ورکنگ پارٹی کے خصوصی اجلاس میں لوکل گورنمنٹ سیکٹر کی جس ترقیاتی سکیم کی منظوری دی گئی اس میں لوکل گورنمنٹ ترقیاتی پیکج (ایل جی ڈی پی) کیلئے 11 ارب 83 کروڑ 10 لاکھ روپے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :