سپریم کورٹ نے رینجرز اہلکار کی برطرفی کے خلاف اپیل مستردکردی

جمعرات 23 نومبر 2017 16:29

سپریم کورٹ نے رینجرز اہلکار کی برطرفی کے خلاف اپیل مستردکردی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2017ء) سپریم کورٹ نے رینجرز کے سب انسپکٹر رحمان اللہ کی برطرفی کے خلاف اپیل مسترد کردی۔جمعرات کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں برطرفی کیخلاف رینجرز کے سب انسپکٹر کی اپیل کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے رینجرز کے سب انسپکٹر رحمان اللہ کی برطرفی کے خلاف اپیل مسترد کردی۔ رینجرز وکیل نے کہا کہ رحمان اللہ کو 2 سال کے پروبیشن پیریڈ کے بعد مستقل نہیں کیا گیا۔ درخواست گزار کو خراب ریکارڈ کی بنیاد پر برطرف کیا گیا۔ رحمان اللہ سروس ٹریبونل میں بھی کیس ہارچکا ہے۔ دائر اپیل میں کہا گیا تھا کہ والد کے وفات کی باعث غیر حاضر ہوا رینجرز سے برطرف کردیا گیا۔ ملازمت پر بحال کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :