سابق سیکریٹری بلدیات علی احمد لونڈ کی سپلیمنٹری ریفرنس کے خلاف درخواست مسترد ..
تازہ ترین : 1
سابق سیکریٹری بلدیات علی احمد لونڈ کی سپلیمنٹری ریفرنس کے خلاف درخواست ..

سابق سیکریٹری بلدیات علی احمد لونڈ کی سپلیمنٹری ریفرنس کے خلاف درخواست مسترد

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 نومبر2017ء)احتساب عدالت نے سابق سیکریٹری بلدیات علی احمد لونڈ کی سپلیمنٹری ریفرنس کے خلاف درخواست مسترد کردی۔ کراچی کی احتساب عدالت میں سابق سیکریٹری بلدیات علی احمد لونڈ کیخلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزم کی جانب سے سپلمنٹری ریفرنس کے خلاف دائر اعتراضات سے متعلق درخواست مسترد کردی۔ نیب کی جانب سے دائر سپلمنٹری ریفرنس سماعت کے لئے منظور کرلیا۔

ملزم کے خلاف غیر قانونی اثاثے بنانے کے الزامات ہیں۔ ملزم پر 33 کروڑ سے زائد کا کرپشن کا ریفرنس زیر سماعت ہے۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ سپلمنٹری ریفرنس میں بھی ملزم پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ ملزم پر 12 ہزار 800 غیر قانونی بھرتیوں کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔ عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کردی۔
وقت اشاعت : 23/11/2017 - 16:29:21

اپنی رائے کا اظہار کریں