افغانستان میں جلال آباد کے علاقے پولیس ڈسٹرکٹ میں دھماکا،6 افراد ہلاک،8 زخمی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 23 نومبر 2017 16:18

کابل(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 23نومبر 2017ء ):افغانستان کے شہر جلال آباد کے علاقے پولیس ڈسٹرکٹ میں دھماکاہوا ہے ۔جس کے نتیجے میں6 افراد ہلاک جبکہ 8زخمی ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق افغانستان مسلسل دہشتگردوں کے نشانے پر ہے۔

(جاری ہے)

تازہ ترین صورتحال کے مطابق افغانستان کے شہر جلال آباد کے علاقے پولیس ڈسٹرکٹ میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 6افراد ہلاک جبکہ 8افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ جاں بحق افراد کی شناخت کے لیے انکی میتوں کو بھی ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جنہیں بعد ازاں لواحقین کے حوالے کر دیا جائے گا۔دھماکے کے بعد افغان سیکیورٹی فورسز کے اہکارروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کر دیا ہے۔