گلستان جوہر سے گرفتار ٹارگٹ کلر پولیس اہلکار سمیت 11افراد کے قتل کا اعترف

امجد کے گینگ کو ہدف سیاسی جماعت کا عہدیدار دیتا تھا،2015 میں گرفتار ہوا ،5 ماہ بعد ضمانت پر رہائی ملی

جمعرات 23 نومبر 2017 16:22

گلستان جوہر سے گرفتار ٹارگٹ کلر پولیس اہلکار سمیت 11افراد کے قتل کا ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2017ء) کراچی کے علاقے جوہرآباد میں بیکری سے گرفتار ہونے والے ٹارگٹ کلرنے دوران تفتیش پولیس اہلکار سمیت 11 افراد کے قتل کااعتراف کیاہے۔

(جاری ہے)

دوران تفتیش جوہرآباد سے گرفتار ٹارگٹ کلر امجد نے سنسنی خیز انکشافات میں بتایا کہ گینگ کو ہدف سیاسی جماعت کا عہدیدار دیتا تھا۔ 2015 میں گرفتار ہوا اور 5 ماہ بعد ضمانت پر رہائی ملی۔ملزم نے بتایا کہ گینگ میں چھ لڑکے تھے جو اسلحہ کپڑے میں لپیٹ کر منتقل کرتے تھے۔ گینگ کو احکامات سیاسی جماعت کا عہدے دار معین دیتا تھا۔پولیس کے مطابق بیکری سے کلاشنکوف اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ملزم بیکری میں کام کرتا تھا

متعلقہ عنوان :