افسران عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں ،ْگورنر سندھ
جمعرات 23 نومبر 2017 16:22
(جاری ہے)
گورنر سندھ نے کہا کہ امان و امان کے قیام کے بعد حکومت کی پوری توجہ عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات اور اس ضمن میں ترقیاتی منصوبوں پر مرکوز ہے ،کراچی میں وفاق کے تعاون سے میگا پروجیکٹس پر کام تیزی سے جاری ہے جن میں لیاری ایکسپریس وے ، گرین لائن ، پینے کے صاف پانی کا منصوبہ K-IV سمیت دیگر شامل ہیں جبکہ وفاق نے کراچی کے انفرااسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لئے کراچی ترقیاتی پیکج بھی ترتیب دیا ہے اس طرح وفاق کراچی کی ترقی کے لئے 75 ارب روپے خرچ کررہا ہے ، منصوبوں کی تکمیل سے معاشی شہ رگ کراچی میں عوام کا معیار زندگی بلند ہو گا ۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک کی تکمیل سے پاکستان میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے، سی پیک پورے خطہ کے لئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے، جغرافیائی اہمیت کے باعث نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ پوری دنیا کے امن کے لئے پاکستان کا کردار نہایت اہم ہے،امن و امان کے قیام کے بعد کراچی سرمایہ کاری کے لئے آئیڈیل شہر بن چکا ہے،ملک کا اقتصادی مستقبل کراچی کی معاشی ترقی میں مضمر ہے، بڑے صنعتی مراکز اور کاروباری اداروں کے باعث کراچی کو ملک کا معاشی حب ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ تقریب سے خطاب میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل روشن علی شیخ نے ادارہ کی کارکردگی ، افسران کی تربیت کے مراحل اور تیکنیکی مہارت و تجربہ کے لئے فراہم کی جانے والی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ بلوچستان کے افسران کی تربیت بھی اسی ادارہ میں کرائی جا رہی ہے ۔گورنر سندھ نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمینٹ کا دورہ بھی کیا۔واضح رہے کہ وفاق و صوبائی محکموں کے گریڈ 18 سے گریڈ 19 میں جانے والے افسران کا یہ ڈھائی مہینے کا کورس تھا جس کی تکمیل پر تقریب کا اہتمام رکھا گیا ۔ گورنر سندھ نے کورس کے شرکاء میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
-
صدر زرداری کے ویڑن ’ایڈ نہیں ٹریڈ‘ کو مشعل راہ بنانے کی ضرورت ہے، شازیہ مری
-
آصف زرداری، نواز شریف، یوسف گیلانی کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس، نیب سے رپورٹ طلب
-
فلیگ شپ، ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز بری
-
ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی
-
اب آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، پارک لین ریفرنس میں وکیل کے دلائل
-
سیالکوٹ، گھریلو تنازع پربیوی نے پیٹرول چھڑک کر شوہرکو آگ لگا دی
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارپہلے غیرملکی دورے پربرطانیہ روانہ
-
آصف علی زرداری سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
دفترخارجہ کی بھارت کی طرف سے کشمیری سیاسی جماعتوں پرپابندی کی شدید مذمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.