اقتصادی اور سیاسی سرگرمیوں میں خواتین کی شرکت آسٹریلین خارجہ پالیسی کا اہم مقصد ہے ،ْمارگریٹ ایڈمسن

پاکستان اور عالمی سطح پر آسٹریلین ترقیاتی تعاون پروگرام خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق آسٹریلین حکومت کے عزم کا عکاس ہے ،ْ خطاب

جمعرات 23 نومبر 2017 16:16

اقتصادی اور سیاسی سرگرمیوں میں خواتین کی شرکت آسٹریلین خارجہ پالیسی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2017ء)پاکستان میں آسٹریلیا کی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے کہا ہے کہ اقتصادی اور سیاسی سرگرمیوں میں خواتین کی شرکت آسٹریلین خارجہ پالیسی کا اہم مقصد ہے، پاکستان اور عالمی سطح پر آسٹریلین ترقیاتی تعاون پروگرام خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق آسٹریلین حکومت کے عزم کا عکاس ہے۔

وہ جمعرات کو آسٹریلین ہائی کمیشن کے مطابق مارگریٹ ایڈمسن نے یہ باتیں شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف سائنس و ٹیکنالوجی یونیورسٹی حیدرآباد میں خواتین کے مابین انٹر پرینیئور شپ کو فروغ دینے کے حوالے سے ورکشاپ سے خطاب کر رہی تھیں۔ورکشاپ کا اہتمام آسٹریلین ہائی کمیشن کے ڈائریکٹ ایڈ پروگرام نے کیا تھا۔

(جاری ہے)

رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہب اور زیبسٹ یونیورسٹی کیمپس کے سربراہ جواد رضا کھوسو نے ورکشاپ کے اختتامی سیشن میں شرکت کی۔

ورکشاپ میں لیڈرشپ،کمیونیکیشن اور ٹیم ورک پر بھر پور توجہ دی گئی۔ہائی کمشنر نے کہا کہ آسٹریلین ہائی کمیشن سوشل انٹر پرینیئور شپ کاروبار کی ترقی میں خواتین کو تربیت دیکر خوشی محسوس کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کی اقتصادی اور سیاسی سرگرمیوں میں شرکت آسٹریلین خارجہ پالیسی کا اہم مقصد ہے۔کنٹری ڈائریکٹر ڈیلیورنگ ٹو امپکٹ(ڈی ٹی آئی)حمزہ افضل نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان میں اقتصادی ترقی کیلئے خواتین کی انٹر پرینیئور شپ انتہائی ضروری ہے۔