ہری پور ،ْپمپ کے کاغذات مکمل نہ ہونے پر دو پٹرول پمپ سیل

جمعرات 23 نومبر 2017 16:16

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2017ء)ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہری پور نے کنزیومر پروٹیکشن افسران کے ہمراہ پٹرول پمپ پر چھاپہ مار کر پمپ کے کاغذات مکمل نہ ہونے پر دو پٹرول پمپ سیل کردیئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر II ڈاکٹر عادل ایوب نے آئی ڈی او ظفر اقبال مشوانی، اے ڈی کنزیومر پروٹیکشن مشرف خان کے ہمراہ چھپر روڈ پر واقع مختلف پٹرول پمپس کا معائنہ کرکے معیار، مقدار اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر محکمہ ایکس گلوزو کا لائسنس فارم ’’کے‘‘ نہ ہونے پر سیف فلنگ سٹیشن کاگ اور تناول فلنگ سٹیشن چھپر روڈ کو سیل کردیا جبکہ چھپر روڈ پر واقع دیگر پٹرول پمپ کا بھی دورہ کرکے معیاری مقدار اور قیمتوں کا جائزہ لیا گیا اور انہیں درست قرار پایا۔