ایف آئی اے نے کرپشن میں ملوث دو چینی شہریوں کوگرفتار کر لیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 23 نومبر 2017 15:43

ایف آئی اے نے کرپشن میں ملوث دو چینی شہریوں کوگرفتار کر لیا
(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 23نومبر 2017ء ):ایف آئی اے نے کرپشن میں ملوث دو چینی شہریوں کوگرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں فیڈرل انوسٹیگیٹنگ ایجنسی یعنی ایف آئی نے کاروائی کرتے ہوئے وتیل اور گیس کی تلاش کے لیے سروے کرنے والی کمپنی کے کنٹری مینیجر اور ڈپٹی کنٹری مینیجر کو گرفتار کر لیا گیا دونوں ملزمان چینی شہریت کے حامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ان پر الزام ہے کہ انہوں نے 677ملین روپے مالیت کے آلات کو بوگس اور جعلی کاغذات دکھا کر کلئیرنس حاصل کی ۔

مزید یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ کمپنی نے 125عارضی برآمدات کی مد میں محض 160ملین روپے جمع کروائے جبکہ ایف آئی اے کے مطابق واجب الادا رقم 513ملین تھی ۔یاد رہے کہ رواں برس مارچ میں ایف آئی نے ہی مختلف آلات کے ذریعے لوکل بنک کے اے ٹی ایم کارڈز کا ڈیٹا چوری کرنے پر دو چینی شہریوں کو گرفتا ر کر لیا تھا ۔