پی سی بی کا شرجیل خان، خالد لطیف کیس میں مزید کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ

سپاٹ فکسنگ خالد لطیف کیس میں پی سی بی نے اینٹی کرپشن یونٹ کے فیصلہ کے خلاف اپیل واپس لے لی

جمعرات 23 نومبر 2017 15:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے شرجیل خان اور خالد لطیف کیس میں مزید کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے جبکہ اینٹی کرپشن یونٹ کے فیصلے کے خلاف خالد لطیف اپیل کی سماعت 28 نومبر ہو گی۔ذرائع کے مطابق شرجیل خان کیس میں پی سی بی ایڈجوڈیکٹر کا فیصلہ مان لیا۔

(جاری ہے)

ایڈجوڈیکٹر نے دونوں فریقین کی اپیلوں کو مسترد کرتے ہوئے پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا۔دوسری جانب اسپاٹ فکسنگ خالد لطیف کیس میں پی سی بی نے اینٹی کرپشن یونٹ کے فیصلہ کے خلاف اپیل واپس لے لی جبکہ 5 پابندی کے خلاف خالد لطیف کی اپیل پر سماعت 28 نومبر کو ہوگی پابندی کے خلاف اپیل کیلئے جسٹس ریٹائرڈ فقیر کھوکھر سماعت کریں گے۔