اسحاق ڈار نے پچھلے ہفتے ہی استعفیٰ بھیج دیا تھا لیکن حکومت نے اسکو چھپا کر رکھا ،چوہدری غلام حسین کا انکشاف

اسحاق ڈار کے استعفے کے لکھا ہے کہ میں سکائپ سے کام کر رہا تھا لیکن اب میری صحت اجازت نہیں دیتی میری رخصت یا استعفیٰ فبول کر لیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 23 نومبر 2017 15:24

اسحاق ڈار نے پچھلے ہفتے ہی استعفیٰ بھیج دیا تھا لیکن حکومت نے اسکو چھپا ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 23نومبر 2017ء ):سینیر صحافی چوھدری غلام حسین نے انکشاف کیا ہے کہ اسحاق ڈار نے پچھلے ہفتے ہی استعفیٰ بھیج دیا تھا لیکن حکومت نے اسکو چھپا کر رکھا۔سینیر صحافی اسحاق ڈار کے استعفے کا متن بھی منظر عام پر لے آئے۔جس کے مطابق وزیر خزانہ نے لکھا ہے کہ میری صحت اب اجازت نہیں دیتی اس لیے میرا استعفیٰ یا رخصت قبول کی جائے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سینیر صحافی و تجزیہ کا ر چوہدری غلام حسین نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں اسحاق ڈار کے استعفے پر تبصرہ کر رہے تھے ۔انہوں نے انکشاف کیا کہ اسحاق ڈار نے پچھلے ہفتے ہی استعفیٰ بھیج دیا تھا لیکن حکومت نے اسکو چھپا کر رکھا ۔انکا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار نے اس وقت دیا جب انہیں معلوم ہو گیا کہ اب ان کے پاس اور کوئی چارہ نہیں رہا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ اسحاق ڈار نے استعفے میں لکھا کہ میں سکائپ سے کام تو کر رہا تھا لیکن وزارت چلانے کے لیے کل وقتی بندہ چاہیے جبکہ میری صحت اب اس بات کی اجازت نہیں دیتی لہذہ میرا استعفیٰ قبول کر لیا جائے ۔