اسلام آباد ہائیکورٹ کی چیف کمشنر اسلام آباکو بلیک فرائیڈے کے حوالے سے اقدامات کرنے کی ہدایات

جمعرات 23 نومبر 2017 15:35

اسلام آباد ہائیکورٹ کی  چیف کمشنر اسلام آباکو بلیک فرائیڈے کے حوالے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 نومبر2017ء)بلیک فرائیڈے کا تہوار منانے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست پر سماعت ہوئی ،جسٹس عامر فاروق نے ایک شہری عبدالوحید کی درخواست پر سماعت کی ،عدالت نے چیف کمشنر اسلام آباد کو اس حوالے سے اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کر دیں، درخواست گزار نے موئقف اختیارکیا کہ ہمارے دین نے جمعہ کو تمام دنوں کو سردار قرار دیا اسے بلیک فرائیڈے کہنا بھی جرم ہے،لغت کے مطابق بلیک فرائیڈے کا مطلب منحوس دن یا یوم سیاہ بنتا ہے، عدالت 24 نومبر کو پاکستان میں بلیک فرائیڈے کا تہوار منانے پر پابندی عائد کرے، سرکاری افسران کو بھی ایسی تقاریب میں جانے سے روکا جائے،درخواست میں وفاق کو بذریعہ سیکرٹری اطلاعات، سیکرٹری وزارت مذہبی امور، چیئرمین پیمرا کو فریق بنایا گیاڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، چیف کمشنر اور چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کو فریق بھی فریق بنایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جسٹس عامر فاروق نے ایک شہری عبدالوحید کی درخواست پر سماعت کے بعد چیف کمشنر اسلام آباد کو اس حوالے سے اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ درخواست گزار عبدالوحید نے اپنی درخواست میں موئقف اختیارکیا کہ ہمارے دین نے جمعہ کو تمام دنوں کو سردار قرار دیا اسے بلیک فرائیڈے کہنا بھی جرم ہے،لغت کے مطابق بلیک فرائیڈے کا مطلب منحوس دن یا یوم سیاہ بنتا ہے، عدالت 24 نومبر کو پاکستان میں بلیک فرائیڈے کا تہوار منانے پر پابندی عائد کری